اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سے روس کے صدر پوتین کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتیف نے ملاقات اور گفتگو کی۔ روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے صدر پوتین کی طرف سے دمشق سے دہشت گردوں کے خاتمہ اور اس شہر میں امن برقرار ہونے کے سلسلے میں شامی صدر اور شامی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر نے کہا کہ روسی حکومت اور عوام بھی اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں۔ بشار اسد نے شام میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنے اتحادی ممالک کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169